کابل: افغانستان میں ایک زور دار کار بم دھماکے میں 4ڈاکٹروں سمیت کل پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ کابل کے جنوبی حصے میں منگل کو اس وقت پیش آیا، جب ڈاکٹر پل چرخی نامی جیل کی طرف جانے کے لیے اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔ اس جیل میں کئی طالبان جنگجو قید ہیں۔ کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ دو روز قبل ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دریں اثناء پیر کی رات مشرقی شہر غزنی میں رحمت اللہ نیک زاد نامی ایک صحافی کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔