افغانستان کا دورہ زمبابوے منسوخ

   

ہرارے ۔ زمبابوے کرکٹ نے رواں ماہ افغانستان کے خلافمجوزہ 5 میچوں کی ٹوئنٹی 20 ہوم سیریز باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہے ۔ یہ فیصلہ ملک میں کووڈ19 کی وبا کے پھیلاؤ میں اچانک اضافے کے بعدکیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کو مزید سخت اقدامات اور ضابطوں کی ضرورت ہے ۔زمبابوے کرکٹ بورڈ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ سیریز کو سختی سے کنٹرول ماحول میں کرانے کی چھوٹ دی جائے لیکن زمبابوے میں کورونا وائرس معاملات کی تعداد میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے کھیل اور تفریحی کمیشن نے مشورہ دیا کہ ملک دوسرے ممالک کی ٹیموں کی میزبانی کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں۔