افغانستان کا سفارتخانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

   

کابل: افغانستان کے سفارتخانے نے نئی دلی میں اپنے سفارتی مشن کو مستقل طور سے بند کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ سفارتخانے نے ایک بیان میں پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ مشن کو بند کرنے اور مشن کی تحویل سے متعلق اتھارٹی کی منتقلی کا فیصلہ افغانستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ سفارتخانے نے گزشتہ 22 سال سے افغانستان کی مدد اور حمایت کرنے کیلئے بھارت کے عوام کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔