کابل ۔ 30 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی فوج کا رکن افغانستان میں ہلاک کردیا گیا۔ امریکہ زیر قیادت ناٹو سفارتخانہ نے کہا کہ تازہ ترین امریکن شہری کی ہلاکت پر امریکہ اور طالبان کے مذاکرات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا اور وہ جاری رہیں گے ۔ امریکہ کے فوجی رکن کی موت افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران 29 اگست 2019 ء کو ہوئی ۔ ناٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس موت سے جملہ امریکیوں کی کارروائی کے دوران ہلاکت کی جملہ تعداد 15 ہوگئی ۔
