آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ء میں افغانستان اور جنوبی افریقہ نے جمعہ کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلا جس میں افریقی ٹیم 5 وکٹوں سے کامیاب ہوئی جبکہ میچ کی 15 گیندیں باقی تھیں۔ احمدآباد میں افغانستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیاٹنگ کی ۔ افغانستان ٹھیک 50 اوورس میں 244 پر آل آؤٹ ہوگیا۔ تاہم افغان بولروں نے افریقی ٹیم کو ٹارگٹ آسانی سے حاصل کرنے نہیں دیا۔ راسی وانڈر ڈوسن کے 76 ناٹ آؤٹ کی مدد سے جنوبی افریقہ نے 247/5 کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اِس جیت نے اُس کے 14 پوائنٹس کردیئے۔ افغانستان نے 9 میچوں میں 4 جیت اور 5 ناکامیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس پر اپنی ورلڈکپ مہم کااختتام کیا۔ انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف کامیابی افغانستان کا نمایاں مظاہرہ ہوا۔