افغانستان کو امریکی ویکسین امداد

   

واشنگٹن : امریکہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کو کورونا وائرس ویکسین کی 1 ملین اضافی خوراکیں عطیہ کرے گا۔ویسٹ نے اپنے شخصی ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، ‘کورونا ویکیسین گلوبل رسائی’ پروگرام، ‘کوویکس’ COVAX کے دائرہ کار میں افغانستان کو ویکسین کی 1 ملین خوراکیں عطیہ کرے گا۔ اس طرح رواں سال کے دوران افغانستان کو بھیجی جانے والی ویکسین کی تعداد 4،3 ملین تک پہنچ جائے گی۔ مذکورہ امداد رواں سال 474 ملین ڈالر کی انسانی امداد میں شامل ہو گی۔