افغانستان کو بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش

   

کابل۔آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کرنے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) اب ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل اپنی ٹیم کے لئے بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش میں ہے ۔اے سی بی کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے کہا کہ دونوں کوچوں کو جلد ہی مقررکیا جائے گا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس بطور ہیڈکوچ لانس کلوزنر اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہیں۔اس کے علاوہ ہم اپنی ٹیم کے لئے بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ مقررکرنے کے لئے کوشاں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل تقررات ہوں گے۔ واضح رہیکہ کلوزنر ایک طویل عرصے تک افغانستان کی مرد ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں جبکہ ٹیٹ کو حال ہی میں تعینات کیاگیا ہے ۔