افغانستان کیلئے امداد پر اتفاق

   

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے مکمل اتفاق رائے کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔ اس قرارداد میں افغانستان کو درپیش اقتصادی مشکلات میں کمی کے لیے اس کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح افغانستان کو درکار ساز وسامان اور ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے بھی آسانی کی بات کی گئی ہے۔ اس قرارداد میں البتہ اگست میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان پر پابندیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں 23 ملین افراد شدید بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔