افغانستان کیلئے انڈیا کی نئی ویزا پالیسی

   

نئی دہلی : حکومت نے افغانستان میں بگڑتے حالات کے پیش نظر وہاں سے آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہنگامی حالات میں فوری ویزا جاری کرنے کے لئے آن لائن درخواست اور نمٹانے کا نیازمرہ بنایا ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘وزارت نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ویزا التزام کا جائزہ لیا ہے ۔ ہندوستان میں داخلے لئے ویزا درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کے لئے الیکٹرانک ویزا کا ایک نیا زمرہ، جسے ای۔ ایمرجنسی ایکس مسلینیس کے نام سے جانا جائے گا، بنایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں افغانستان کی صورتحال کافی خراب ہے ۔ وہاں پر طالبان نے گزشتہ اتوار کو اشرف غنی حکومت سے اقتدار اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور اشرف غنی کو ملک چھوڑکر جانا پڑا تھا۔