کابل ۔افغانستان ویمن فٹبالر اپنی افراد خاندان اورکوچز کے ساتھ لاہور پہنچ گئیں۔پنجاب فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے دستے کا استقبال کیا۔اس سے قبل گزشتہ روز افغان ویمن فٹبالر کا دستہ طورخم بارڈر سے پاکستان پہنچا تھا۔افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو خاندانوں سمیت سیکیورٹی میں پشاور بھیجا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کے مطابق افغان خواتین ٹیم کے طورخم امیگریشن سیکشن پر دستاویزات کا اندراج کیا گیا۔اکبر افتخار نے مزید کہا ہے کہ اندراج کے بعد افغان خاتون ٹیم کا کورونا ٹسٹ کیا گیا۔اس موقع پر خواتین ٹیم کو لینے کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نمائندہ طورخم پر موجود تھا۔افغان ٹیم خاندانوں سمیت 115 ارکان پر مشتمل ہے۔یادرہے کہ افغانستان پر طالبان کے اقتدار کے بعد خواتین کے کھیلوں پر سوالیہ نشان لگا ہے۔