پونے : آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان چھ میچوں کے مرحلہ کے اختتام پر ہندوستان کے بعد ایسی دوسری نمایاں ٹیم ہے جس نے سب سے زیادہ خوشیاں بٹوری ہیں۔حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں افغان ٹیم نے آج سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان سے 2 پوزیشن بہترپانچواں مقام حاصل کرلیا۔ افغانستان نے آج تیسری جیت درج کرائی۔ سری لنکا 241 پر آل آؤٹ ہوا جس کے جواب میں افغان ٹیم نے 28 گیندیں قبل 242/3 کے ساتھ جیت حاصل کی۔