نیویارک : اقوام متحدہ نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد امداد کرنے پر ترکی او رپاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ نیو یارک کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے افغانستان کے لیے خصوصی نائب مندوب رامض الاکبروف نے بتایا کہ میں نے ترک سفارت خانے کے حکام سے ملاقات کی ہے،افغانستان میں امدادی کاروائیوں میں ہمارا تجربہ ناکافی ہے لہذا امید ہے کہ اس سلسلے میں ترکی ہماری مدد کرنے کا قابل ہے اور ان کی اس فراخدلانہ انسانی کوششوں پر اقوام متحدہ ان کی مشکور ہے مگر ہمیں مزید عالمی امداد کی ضرورت ہے۔