افغانستان کی نگرانی کیلئے امریکہ ہمسایہ ممالک کے اڈے استعمال کرے گا

   

واشنگٹن :افغانستان نے انخلا کے بعد افغان سرزمین پر نظر رکھنے کے لیے امریکہ نے ہمسایہ ممالک کے فوجی اڈوں کے استعمال کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ جنرل فرینک میکنزی کے مطابق امریکہ انخلاکے بعدافغانستان میں دہشتگردوں پرنظررکھے گا افغانستان کے ہمسایہ ملکوں سے فوجی اڈوں کیلئے بات چیت جاری ہے ہمسایہ ملکوں سے فوجی اڈے نہ ملے توفضائی نگرانی کی جائیگی۔فرینک میکنزی نے کہا کہ انخلاکے بعدافغانستان میں دہشت گردوں کی خصوصی طیاروں کے ذریعے نگرانی کی جائیگی، طیارے مشرقی وسطیٰ کے فوجی اڈوں سے ا ڑان بھریں گے، افغانستان کی فضا میں 4 سے 6گھنٹوں تک دہشت گردٹھکانوں کی نگرانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے لینے یا فضائی نگرانی کیلئے ابھی تک کسی سے معاہدہ نہیں ہوا ، تاہم مجھے یقین ہے امریکہ کو اس کی اجازت مل جائیگی۔