افغانستان کی پاکستان سے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب

   

کابل :افغانستان نے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے لیے اجازت طلب کر لی۔تفصیلات کیمطابق نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔ افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر افغانستان کی ائیر لائنزآریانا اور کام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لیے اجازت طلب کر لی۔پروازوں کی اجازت دونوں ممالک میں ایم اویوکی بنیاد پرمانگی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے انخلا کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں اور قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولیات بحال کیں۔ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی۔کابل ایئرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوی ایشن نے خصوصی انتظامات کیے۔تربیت یافتہ ایئرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی۔کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔پروازوں کے ذریعے بین الاقوامی صحافیوں کو کابل پہنچایا گیا اور عالمی بینک، غیرملکی میڈیا ٹیم کو واپس لایا گیا۔