دہرہ دون۔یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پہلے ونڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ آئرش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161رنز تک محدود رہی حالانکہ پال اسٹرلنگ نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔دولت زدران اور مجیب الرحمن نے فی کس تین وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان نے جواب میں مرد میدان گلبدین نائب 46،محمد شہزاد 43،حضرت اللہ زازئی 25 اور رحمت شاہ کے 22 رنز کی بدولت 42 ویں اوور میں ہدف تک رسائی ممکن بنا لی۔