افغانستان کی 90% ہمارے قبضہ : طالبان

   

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان کی 90% سرحد پر قابض ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان جنگجو تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے ساتھ ملحق سرحد پر مکمل قبضہ کیے ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر افغانستان کے نوے فیصے سرحدی علاقے ان کے کنٹرول میں ہیں۔ افغانستان سے غیرملکی فوج کے انخلا کے دوران طالبان کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ افغانستان کے مجموعی طور پر تقریباً چار سو اضلاع میں سے اس وقت نصف طالبان کے قبضے میں ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اسلامک اسٹیٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔