افغانستان کے اسپنر راشد خان نے عالمی رہنماؤں سے اپنے ملک کو بچانے کا مطالبہ کیا

,

   

کابل: افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے عالمی قائدین درخواست کی ہے کہ وہ خانہ جنگی کی وجہ سے اپنے ملک میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کا جواب دیں۔

انہوں نے لکھا کہ”پیارے عالمی رہنما! میرا ملک افراتفری کا شکار ہے ، ہزاروں معصوم لوگ ، بشمول بچے اور عورتیں ، روزانہ شہید ہوتے ہیں ، مکانات اور املاک تباہ ہو رہے ہیں۔ ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں ہمیں افراتفری میں مت چھوڑیں۔ افغانوں کو مارنا اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کرو ہم امن چاہتے ہیں۔

راشد خان انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ اکتوبر نومبر میں منعقد ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ کے دوران اپنے ملک کے اہم کھلاڑی ہوں گے۔افغانستان میں طالبان اور افغان قومی افواج کے درمیان شدید لڑائی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق مبینہ طور پر طالبان نے ملک کے شمالی علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔