چینائی ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال ہندوستان کیلئے ایک چیلنج ہے ۔تمل ناڈو کے ضلع نیلگری کے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروس اسٹاف کالج کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ افغانستان کے حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنے کے لئے مجبورہوناپڑرہا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا، ‘‘ ہم اپنی حکمت عملی کو تبدیل کر رہے ہیں اور کواڈ کی تشکیل اسی حکمت عملی کو واضح کرتی ہے ۔سنگھ نے کہا کہ جنگوں کے دوران فوری فیصلے کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع جنگ کے دوران فوری فیصلے کرنے کے لیے مربوط جنگی گروپوں کی تشکیل پر غور کر رہی ہے ۔