افغانستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کامیاب

   

Ferty9 Clinic

لکھنو۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو3 ٹی 20 میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ لکھنو میں کھیلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ نے مقررہ20 اوورزمیں 5 وکٹوں پر 164 رنز بنائے ۔ ایوان لوئیس نے 41گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مددسے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کیرن پولارڈ نے 32 ناقابل شکست رنز بنائے۔افغانستان کی ٹیم 9 وکٹوں پر134رنز تک محدود رہی ۔ نجیب اللہ 27،اصغر افغان 25 ، فرید احمد 24ناٹ آؤٹ اور حضرت اللہ 23رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ کیسرک ولیمزنے 3،پولارڈ اورہائیڈن والش نے فی کس 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ پولارڈکو آل راؤنڈر مظاہرے پر پلیئر آف دی میچ قراردیاگیا۔