افغانستان کے خلاف ویسٹ انڈیز 9 وکٹوں سے کامیاب

   

لکھنؤ ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آل راونڈر راکھیم کارن وال کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے یہاں افغانستان کے خلاف منعقدہ واحد ٹسٹ میں 9 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کارنیول نے مقابلہ میں 10 وکٹیں حاصل کی جبکہ دوسری اننگز میں افغانستان ٹیم کو 120 رنز پر آل آوٹ کرنے میں کلیدی رول ادا کیا جس کی بدولت ویسٹ انڈیز کو اس ٹسٹ میں کامیابی کیلئے صرف 31 رنز کا نشانہ ملا جس نے اپنی ایک وکٹ گریک براتھویٹ (8) کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جان کیمبل نے 19 رنز اور شاہی ہوپ نے 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز جس نے پہلی اننگز میں افغانستان کو 187 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد 277 رنز کا اسکور بنایا تھا۔ 6 فٹ 5 انچ طویل قامت اور 140 کیلو وزنی آل راونڈر راکھیم نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں بھی انہوں نے تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے نتیجہ پر اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ ٹیم کو گھریلو سیریز میں ہندوستان کے خلاف دو مقابلوں کی سیریز میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ ہولڈر نے کہا کہ یہ کامیابی اہمیت کی حامل رہی کیونکہ گھریلو کرکٹ میں ہمیں ہندوستان کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔