افغانستان کے خلاف ٹسٹ ،بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان

   

ڈھاکہ ۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے خلاف جمعرات کو شروع ہونے والے واحد ٹسٹ میچ کے لئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل نہیںکیاگیا ہے جبکہ تمیم اقبال اورخالد محمود بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔مصدق کو 18 ماہ بعد طویل فارمیٹ کے لئے جگہ ملی ہے ۔ اکتوبر 2017 میں آخری ٹسٹ کھیلنے والے تسکین احمد کو بھی موقع دیا گیا ہے۔