افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثہ میں شدید زخمی، حالت نازک

   

کابل۔ افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے اور ان کی حالت نازک ہے۔ نجیب مشرقی ننگرہار میں کرانہ اسٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے تبھی وہاں سے گزر رہی کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے اور ان کی حالت نازک ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو ناظم زار عبدالرحیم زئی نے گزشتہ روز بتایا کہ وہ اس بات کو لے کر پریقین نہیں ہیں کہ نجیب اس حالت سے واپسی کرسکیں گے یا نہیں۔ خیال رہے کہ نجیب مشرقی ننگرہار میں کرانہ اسٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے تبھی وہاں سے گزر رہی کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ عبدالرحیم زئی نے مزید کہا کہ نجیب جمعہ کو سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے اور وہ بھی آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ کافی سنگین ہے۔