افغانستان کے صوبہ لغمان میں شدید بارشوں کے بعد شدید سیلاب

   

مہر لام15جولائی (یو این آئی) افغانستان کے صوبہ لغمان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 11 افراد زخمی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے رپورٹ میں کہی ہے ۔سرکاری خبروں میں بتایا گیا ہے کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 525 ایکڑ کھیتی کی زمین زیرآب آگئی اور 160 مویشی بہہ گئے ۔سیلاب کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے 25 کلومیٹر دیہی سڑکیں بہا دیں اور صوبے کی 700 میٹر لمبی حفاظتی دیوار بھی تباہ کر دی۔گزشتہ ہفتے صوبہ ننگرہار میں گرج چمک کے ساتھ آنے والے سیلاب سے دو افراد ہلاک اور مقامی آبادی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ملک کے محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں شدید بارشوں کی وارننگ جاری کی ہے جس کی وجہ سے ملک کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔