کابل۔30نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہفتہ کے روز پولیس وین کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے میں ایک پولیس اہلکار کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ ہلمند کے ضلع ناوہ بارکزائی میں پیش آیا۔ دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنا کر بارودی سرنگ کے ذریعے یہ دھماکہ کیا۔ اس دھماکے میں بارڈر پولیس فورس کے ایک کمانڈر کی موت ہوگئی جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک مقامی صحافی زخمی ہو گئے ۔پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔