ننگرہار: افغان حکومت کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم کے کیے تیاری کا سلسلہ جاری، ننگرہار میں لڑکیوں کے سکول کا افتتاح کیا گیا۔محکمہ تعلیم کاکہناہے کہ 2 لاکھ 17 ہزار ڈالر کی لاگت سے لڑکیوں کے ایک سکول کاافتتاح کیاگیا۔سکول میں 8 کلاس روم، 2 انتظامی کمرے، اور ایک کمپیوٹر روم شامل ہے۔
گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک
بیجنگ(اے پی پی)چین میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ جینگسی شہر کے پولیس ترجمان نے بتایا حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی دیہاتی علاقہ میں سڑ ک پر پھسل کر کھائی میں جا گری۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں 3افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبعی امداد دے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔