آگرہ10اکتوبر (یواین آئی) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی 12 اکتوبر کو تاج محل دیکھنے آگرہ پہنچیں گے ۔اطلاعات کے مطابق مسٹر متقی اتوار کی صبح 8 بجے دہلی سے آگرہ کے لیے روانہ ہوں گے ۔ یہ قافلہ یمنا ایکسپریس وے کے ذریعے آگرہ پہنچے گا۔ شیڈول کے مطابق، وہ صبح 11 بجے تک تاج محل کے ایسٹ گیٹ روڈ پر واقع شلپگرام پہنچیں گے ۔ شلپگرام میں گاڑیوں کا تبادلہ کیا جائے گا، یعنی جن گاڑیوں میں وہ سفر کریں گے انہیں وہیں روک دیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ الیکٹرک گولف کورٹ کے ذریعے تاج محل کے گیٹ تک جائیں گے ۔وہ تاج محل کمپلیکس میں تقریباً ایک گھنٹے تک قیام کریں گے ۔ تاج محل دیکھنے کے بعد وہ تاج محل کے مشرقی دروازے کے قریب ایک نجی ہوٹل میں لنچ کریں گے اور پھر دہلی کے لیے روانہ ہوں گے ۔ گاڑیوں کا یہ قافلہ آگرہ سے تقریباً ڈیڑھ بجے ریمنا ایکسپریس وے کے ذریعے دہلی روانہ ہوجائے گا۔ افغان وزیر خارجہ کی آمد کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ایک وفد بھی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ آگرہ میں تاج محل کا دورہ کرے گا۔ افغان وزیر خارجہ کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ کے پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات رہے گا جس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تاج محل کے دورے کے دوران انتظامی اور پولیس حکام بھی موجود رہیں گے ۔