افغانستان کے پل خمری میں دھماکہ، 11 زخمی

   

کابل، 02 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان کی راجدھانی پل خمری میں آج زبردست دھماکہ ہوا جس میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ۔صوبائی پولیس ترجمان جاوید بشارت نے کہا کہ پل خمری شہر میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر سے تھوڑی دورمقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر 40 منٹ پر یہ دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ ترجمان نے اس واقعہ کے سلسلے میں تفصیلی معلومات دیئے بغیر بتایا کہ واقعہ کی جانچ ابتدائی مرحلہ میں ہے ۔سرکاری اسپتال کے سربراہ محمد عمر وارڈک نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔