افغانستان کے چیک پوائنٹ پر طالبان کا حملہ ، 14 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق طالبان شورش پسندوں نے مغربی صوبہ ہیرات میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر ہلہ بول دیا اور حکومت حامی 14 ملیشیا ارکان کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے اعلیٰ ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے چہارشنبہ کو بتایا کہ حملہ میں دیگر سات افراد زحمی بھی ہوئے ہے ں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان کی صفوں میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن ان کی تعداد نامعلوم ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی صوبہ ننگر ہار گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا کہ جلال آباد میں ایک یونیورسٹی پروفیسر اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی گاڑی میں نصب کئے گئے بم کو دھماکہ سے اڑادیا گیا جس میں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ہیرات میں کئے گئے حملہ کی طالبان نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم ننگرہار میں کئے گئے حملہ کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ طالبان اور دولت اسلامیہ سے ملحقہ ایک مقامی گروپ یہاں سرگرم ہیں۔