افغانستان کے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو

   

افغان حکومت نے پرتشدد حالات اور طالبان کی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے ملک کے 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذکردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ تشدد میں کمی اور طالبان کی سرگرمیاں روکنے کے لیے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کیساتھ کام اور حصول تعلیم کی اجازت ہوگی، طالبانمقامی وقت کے مطابق کرفیو رات 10 بجے سے شروع ہو گا، اس دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل،ننگرہار اور پنج شیر صوبے رات کے کرفیوسے مستثنٰی ہوں گے۔دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے 24گھنٹوں میں 13صوبوں میں افغان فورسز کے آپریشن میں ،262طالبان جنگجوہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔