افغانستان ۔ آسٹریلیا کا میچ بے نتیجہ

   

لاہور : آئی سی سی چمپئنس ٹرافی میں آج گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا۔ لاہور میں کھیلے گئے مقابلہ کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ افغانستان میں ٹاس جیت کر 273 اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورس میں 109/1 بنا لئے تھے۔ اس کے بعد بارش کے سبب مزید کھیل ممکن نہ ہوا۔