افغانستان ۔ نیوزی لینڈکا میچ بارش کی نذر

   

میلبورن ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سوپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہی شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کا مقابلہ بھی بارش کی نذر ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے زمبابوے کے ساتھ ایک نشان بانٹنا پڑا۔