واشنگٹن ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ افغانستان میں تعینات اپنے فوجی سپاہیوں میں سے 8600کو واپس طلب کرلے گا لیکن تمام امریکی فوجی واپس طلب نہیں کئے جائیں گے اور وہ افغانستان میں مستقل طور پر تعینات رہ کر سراغ رسانی کی اطلاعات فراہم کرنے میں مدد گار رہیں گے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے طالبان سے معاہدہ کا حوالہ دیا ۔
امریکی قومی سلامتی مشیر بیلاروس کے دورے پر
منسک، 29اگست (سیاست ڈاٹ کام) بیلاروس میں واقع امریکی سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ جمعرات کو امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن بیلاروس کے دارالحکومت منسک کے دورے کے دوران بیلاروس کی آزادی اور اس کی اقتدار اعلی کی حمایت کریں گے ۔ امریکی سفارت خانہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے بیلاروس دورے پر مسٹر بولٹن بیلاروس کے صدر الکژنڈر لوکاشینک کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور معاشی رشتوں کے استحکام اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کریں گے ۔
