افغانی فضائیہ کی کارروائی میں 21جنگجو ہلاک

   

کابل، 27دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں فضائیہ کی کارروائی میں 21 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔وزارت دفاع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی نے صوبہ لغمان کے ضلع علیشنگ میں جمعرات دیر شب طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملہ کیا ۔ اس کارروائی میں 21 جنگجو مارے گئے ۔ ان میں خطرناک جنگجو زین العابدین بھی شامل ہے ۔ صوبہ لغمان اور ہمسایہ صوبہ ننگرھار میں جنگجوانہ حملوں کے پیچھے اسی کا ہاتھ تھا ۔ طالبان نے فوج کی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ایک مزید واقعہ میں کابل سے 90 کلومیٹر کی دوری پر واقع مہترلام میں فوج کی کارروائی میں پانچ طالبان جنگجو ہو گئے ۔