دبئی ۔افغانستان کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست دی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑی پاکستان کے پلیئرزکوکوئی چیز دے رہے ہیں۔اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے اور لکھا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے پلیئرزکو افغانستان کی مشہور زعفرانی چائے تحفے میں دی ہے۔واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ آخری مقابلہ پاکستان نے جیتا ۔