افغان اسپیشل فورسز کی کارروائی،35طالبان ہلاک

   

کابل،19،ارچ(سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران 35 طالبان ہلاک ہو گئے ، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع چہار درہ میں افغان اسپیشل فورسز نے زمینی آپریشن کیا جس میں 27طالبان جنگجو مارے گئے ۔آپریشن کے دوران فضائی مدد بھی حاصل کی گئی، فضائی کارروائی میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ۔آپریشن میں 38 آئی ای ڈی ڈیوائسز اور 40پاؤنڈز گھریلو ساختہ دھماکا خیز مواد بھی تباہ کیا گیا۔