کابل: افغانستان میں قیام امن سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب بروز منگل قطر پہنچ رہی ہیں، جہاں وہ کابل حکومت اور طالبان کے نمائندوں سے اسی ہفتے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد افعان امن ڈیل کو ایک بار پھر آگے بڑھانے کی کوشش کرنا ہے۔ افغان امن عمل کے لیے خصوصی مندوب ڈیبرا لائنز ایک ایسے وقت قطر پہنچ رہی ہیں، جب امریکہ بھی قطر کی میزبانی میں ہونے والے امن مذاکرات کو فعال بنانے کے لیے فریقین کے مابین بات چیت میں تیزی کا خواہش مند ہے۔ ڈیبرا لائنز کی اس دورے کے دوران قطر میں موجود امریکہ کے خصوصی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
