افغان امن عمل کیلئے پاکستان کا مشکور ہوں : لائیڈ آسٹن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ، آسٹن نے فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے افغان امن عمل کے لئے اسلام آباد کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر دفاع نے افغانستان کے غیر معلنہ دورے سے واپسی پر جنرل باجوہ کو فون کیا جس میں جنگ زدہ ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ روانگی سے قبل افغانستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹن نے کہا ہے کہ ان کی کابل میں ہونے والی مصروفیات سے صدر کو ان کے جائزے سے آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس وقت گذشتہ سال فروری میں طالبان کے ساتھ ہوئے معاہدے پر نظرثانی کر رہی ہے جس کے تحت امریکی فوجیوں کو یکم مئی تک افغانستان سے انخلا کرنا ہے۔