اقوام متحدہ:افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعہ6 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں اور وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کی رہائش گاہ پر حملے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی ہندوستانی ہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔افغان وزیر خارجہ نے ہندوستانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران مبینہ طور پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہندوستان، جو فی الحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اگست کیلئے طاقتور ادارے کی صدارت کر رہا ہے۔اجلاس میں افغان وزیر خارجہ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کی سربراہ ڈیبرہ لیونس صورتحال سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔