اقوام متحدہ: طالبان اور افغان فوج کے درمیان افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غورو خوض کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس6 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں اور وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کی رہائش گاہ پر حملے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کیہندوستانیہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے ۔