کابل : افغانستان کی 203 منصوری کور کی دوسری بارڈر بریگیڈ میں 31 فوجی گاڑیاں مذکورہ بارڈر بریگیڈ کے فوجی حکام کی رہنمائی میں مرمت اور قابل استعمال بنائی گئیں، ان گاڑیوں میں 22 ہموی ٹینک، 5 فوجی ٹرک اور 4 رینجر گاڑیاں شامل ہیں۔ جسے حال ہی میں بریگیڈ کی ٹکنیکل ورکشاپ میں مرمت کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اس بریگیڈ کی ٹکنیکل ٹیم نے بڑی تعداد میں تیکنیکی خرابی کے باعث کھڑی گاڑیوں کو مرمت اور قابل استعمال بنایا۔
مشی گن میں آندھی کے باعث 5 افراد ہلاک
مشی گن : امریکی ریاست مشی گن میں آندھی اور موسم کی خراب صورتحال کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینٹ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ہونے والے کار حادثہ میں ماں اور اس کے دو بچے ہلاک ہو گئے۔ انگھم کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ طوفان سے کم از کم 25 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، اور ایک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ لانسنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جارڈن گلکیس کا کہنا ہے کہ ریاست کے دارالحکومت لانسنگ میں ایک شخص کی موت اس کے گھر پر درخت گرنے سے ہوئی۔