افغان حکومت اور طالبان میں قیدیوں کی رہائی پر مذاکرات

   

کابل ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان حکومت کے نمائندوں نے آج کابل میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے مسئلہ پر بات چیت کی۔ دونوں وفود میں پہلی مرتبہ روبرو مذاکرات منعقد ہوئے جس میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس عملہ کے ارکان اور طالبان قیدیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیشنل سکیورٹی کونسل، افغانستان کے دفتر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات بتائی۔ مذاکرات کیلئے کل طالبان کا وفد کابل پہنچا تھا۔