افغان حکومت نے طالبان کی درخواست پر وفد قطر بھیجا

   

Ferty9 Clinic

کابل، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان حکومت نے طالبان کی درخواست پر ایک وفد کو قطر بھیجا ہے ۔ یہ طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کے دوران طالبان قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو بھیجے گئے وفد میں نائب وزیر امن عبدالخالق بلاکرذائی ، نائب وزیر انصاف ذکیہ عادلی اور مذہبی امور کے وزیر مولوی مظفری شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفد قطر میں طالبان قیدیوں کی رہائی پر بھی گفتگو کرے گا ۔ وزارت امن کی ترجمان نازیہ انوري نے کہا ہے کہ افغانستان حکومت کو طالبان قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں تمام مذاکرات میں حصہ لینا چاہئے ۔امریکہ اور طالبان کی امن معاہدے پر دوحہ میں ہفتہ کو دستخط کئے جانے کی توقع ہے ۔ افغانستان حکومت کے نمائندوں کو بھی بات چیت کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مدعو کیا گیا ہے ۔