افغان حکومت نے 7قیدیوں کے علاوہ سبھی کو رہا کیا

   

Ferty9 Clinic

کابل: افغانستان حکومت نے فرینچ اور آسٹریلیائی فوجیوں کا قتل کرنے والے سات طالبانیوں کو چھوڑکر باقی سبھی طالبانیوں کو رہا کردیا ہے ۔ پازووک خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان حکومت نے اس دوران 8 طالبانیوں کو رہا کیا ہے ۔ اس سے ایک دن قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ امن کے عمل امن معاہدے کے تحت اپنی عہد بستگیوں کو پورا کیا ہے جو کہ بین افغان مذاکرات کی راہ ہموار کرتا ہے ۔صدر دفتر کے ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ افغانستان حکومت کی ایک تکنیکی ٹیم قطر کی راجدھانی دوحہ پہنچی تھی۔ جہاں طالبان کا ہیڈ کوارٹر ہے ۔