افغان حکومت پر پابندیاں ختم کرنے چین کا مطالبہ

   

بیجنگ : چینی نے طالبان کی عبوری حکومت پر عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کردای ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے جی 20 وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان عوام اپنے وسائل اور اثاثے استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے منجمد بیرونی مالی اثاثے بحال کیے جائیں، اقتصادی پابندیوں کو سیاسی دباؤ کے طور پرپیش کرنا مناسب نہیں۔