کابل : امریکہ نے افغان سنٹرل بینک کے اثاثہ جات کے تحت تقریباً 9.5 بلین ڈالر منجمد کردیئے اور افغانستان کیلئے نقدی کی منتقلی روک دی ہے کیونکہ وہ طالبان زیرقیادت نئی حکومت کو ان رقومات سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ سنٹرل بینک کے کوئی بھی اثاثے جو افغان حکومت نے امریکہ میں رکھے ہوئے ہیں، طالبان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ طالبان امریکی محکمہ خزانہ کی تحدیدات کی فہرست میں بدستور شامل ہیں۔ دی افغان بینک کے کارگذار سربراہ اجمل احمدی نے دو روز قبل ٹوئیٹ کیا تھا کہ ڈالرس کی منتقلی روک دی گئی ہے۔