افغان سفارتخانہ دوبارہ کْھل گیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : افغان میڈیا کے مطابق حیدرآباد اور ممبئی کے قونصل جنرل نے نئی دلی میں سفارتخانہ میں ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ہندوستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ حکومت کی درخواست پر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے ہندوستان میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا تھا۔ واضح رہے کہ افغان سفارتخانہ 24 نومبر کو بند کردیا گیا تھا۔