گردیز16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صوبہ پکتیا میں ہفتہ کو فوج کے ساتھ ہوئے تصادم میں نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو فوجی زخمی ہو گئے ۔فوج کی 203 تھنڈر کور کے افسر اے محمد نے بتایا کہ ضلع سید کرم میں ماچ لگوواٹر ڈیم میں واقع سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تصادم میں نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور پانچ دہشت گرد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوج کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ۔افغانستان میں سرگرم جنگجوتنظیم طالبان نے واقعہ پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔