کابل یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں سیکورٹی فورسز اور طالبانی جنگجووں کے درمیان مڈبھیڑمیں 15 جنگجو ہلاک جبکہ تین فوجیوں کی بھی موت ہو گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔بیان کے مطابق یہ جھڑپ جمعرات کو اس وقت شروع ہوئی جب جنگجو سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، لیکن سیکورٹی فورسز نے اس سے پہلے کارروائی کرتے ہوئے جنگجووں کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا۔سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 جنگجو ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تصادم میں تین فوجیوں کی بھی موت ہو گئی اور دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔طالبان نے ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔