ریاض۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب سے افغان شہریوں کو وطن واپس لے جانے کے لیے چھ خصوصی پروازیں چلائی جا رہی۔ ریاض میں افغانستان کے سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے پروازوں کی منظوری دی ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق افغان سفارتخانے نے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان تارکین وطن واپسی کے لیے سعودی ایر پورٹس پر پروازوں کے انتظار میں ہیں۔سعودی حکومت نے ریاض اور مکہ مکرمہ علاقوں کی جیلوں میں زیر حراست افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے پروازوں کی منظوری دی ہے۔اب تک دو پروازیں افغانستان کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔