کابل، 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں دو مقامی صحافیوں کے قتل معاملے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے اس کی تصدیق کی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ تکہار میں ریڈیو ھم سدا کے دو صحافیوں کے قتل کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان کو متعلقہ محکموں کے سپرد کر دیا گیا ہے اور جلد ہی عدالتی تحقیقات شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ منگل کی رات کچھ نامعلوم مسلح افراد نے دونوں صحافیوں کو ااپنے دفتر کے اندر گولی مار دی تھی جس سے ان کی موت ہو گئی تھی ۔